ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 75 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہونے والی کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 21 کروڑ ڈالر رہے۔
ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16 ارب چار کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.