وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد دلوادی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے مفتاح اسماعیل کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسی لیے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام اس لیے بھی ضروری ہے کہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
Comments are closed.