ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے حق دو، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیرِ اعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے ان کا حق دو۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے، پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70ملین گیلن پانی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے، لیاقت آباد والے پورے لاہور کے شہر سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم حق پرست ہیں، ملک کا کاروبار اب نہیں چلنے دیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر اس شہر کے کوٹے کو بھی چھین رہے ہیں، اس شہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی، رات کو بجلی نہیں اور صبح گیس نہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ حکومت سندھ کے طاقتور لوگ جس کی زمین پر چاہیں دیوار کھڑی کر لیں وہ زمین ان کی ہو گئی، سندھ کے وزیرِ اعلیٰ تعصب کی عینک نہیں اتار رہے۔

عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کو ختم کر کے بات ختم ہو جائے گی تو یہ نہیں ہو گا، لوگ عمران خان کے جھوٹ کا پتہ چلنے کے باوجود ان کے ساتھ کیوں کھڑے رہے، وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جا سکتا، سندھ میں عمران خان بیانیہ ختم ہو جائے تو مسائل ختم ہو جائیں گے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.