جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

زائرین کو مکہ، مدینہ میں نکاح پڑھنے کی سہولت دے سکتے ہیں، سعودی وزیرِ حج و عمرہ

حج کانفرنس کے دوران مباحثہ کرتے ہوئے سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق نے زائرین کو مزید سہولتیں دینے سے متعلق بیان دیا ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو مکہ اور مدینہ میں نکاح پڑھنے کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ سمیت مملکت میں سیاحتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2023 میں عمرہ زائرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.