جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔

ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازعہ سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر فوج بلالی اور ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے۔ 

ایکواڈور میں گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پرقبضہ کرلیا اور یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے جبکہ قیدیوں نے جیل گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار اور بعد ازاں قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ 

گینگ لیڈر منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا اور ایک جیل سے ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقلی سے پہلے فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ایکواڈور میں پچھلے برس صدارتی امیدوار فرنانڈو کو بھی قتل کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.