ریکوڈک کیس میں پاکستان کی جانب سے غیر ملکی وکلاء کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔
اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی وکلاء عالمی ثالثی عدالت میں پاکستانی کیس کی تیاری پر مشاورت کریں گے۔
اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وکلاء اٹارنی جنرل آفس اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر گزارشات پر مشاورت کریں گے۔
اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ غیر ملکی وکلاء مشاورت کے بعد پاکستان کی معروضات کا مسودہ تیار کریں گے۔
اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس کی مزید سماعت رواں سال مئی میں ہو گی، ریکوڈیک کیس عالمی ثالثی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
Comments are closed.