اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں اسلحہ لے جانے کے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) طے کر دیے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کسی بھی ایونٹ یا امن و امان کی صورت حال کے دوران ریڈ زون کو ویپن فری زون قرار دیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس اسلحہ نہیں لے کر جائے گی۔
ترجمان کے مطابق صرف مجاز افسران کو ہتھیار لے جانے کی اجازت ہوگی، مجاز افسران میں آئی سی ٹی پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مجاز پولیس افسران کو ایسی ڈیوٹی پر بھیجنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہتھیار لے جانے والے پولیس افسران کی سیاسی اور مذہبی وابستگی کے حوالے سے جانچ پڑتال ہوگی۔
Comments are closed.