برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نہ نکالنے کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔
معظم خان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ امید کرتے ہیں برطانیہ اس فیصلے پر غور کرے گا۔
برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر (amber) لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔
پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔
Comments are closed.