بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریچھ نے شادی کی تقریب میں تباہی مچادی

ریچھ نے ایک شادی کی تقریب میں تباہی مچادی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکسیکو میں شادی کی ایک پرُ وقار تقریب جاری تھی اور شرکاء کھانے میں ‏مصروف تھے کہ اچانک ریچھ کی دبنگ انٹری ہوئی۔

ریچھ نے کھانے کے ٹیبل کو دھاوا بول دیا اور آزادی سے گھومتا رہا، اچانک جنگلی جانور کو دیکھ کر وہاں موجود ‏لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

خوش قسمتی سے ریچھ نے کسی انسانی کو نقصان نہیں پہنچایا اور کھانا کھانے کے بعد خود ہی وہاں سے چلتا ‏بنا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.