الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ڈی آر او اور آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔
این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی کی اپیل پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
این اے 214 سے زین قریشی کی اپیل پر بھی الیکشن کمیشن، آر او اور دیگر سے جواب طلب کیا گیا جبکہ این اے 238 سے پی ٹی آئی امیدوار حلیم عادل کی اپیل پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
این اے241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ اور این اے 234 سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخار کی اپیل پر بھی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل پر بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن ٹریبونلز نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے 5 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
Comments are closed.