کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایک رینجرز اہلکار شہید، 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک پہنا شخص دھماکے سے 5 منٹ پہلے موٹر سائیکل کھڑی کرکے گیا، رینجرز کی گاڑی جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب سےگزری دھماکا ہوگیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.