وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سکھر ریجن میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی میں لاکھوں روپے کے گھپلے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ایف آئی اے نے تحقیقات کے سلسلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط لکھ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گھپلے کی تحقیقات ایف آئی اے کرائم سرکلر سکھر کرے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ریجنل منیجر سکھر، آڈٹ آفیسر سکھر اور دیگر پر الزامات ہیں، متعلقہ افسران پر سبسڈی فنڈ کے لاکھوں روپے کے گھپلوں اور کرپشن کے الزامات ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران پر گھوسٹ ملازمت اور بوگس تعیناتیوں کے الزامات ہیں۔
ایف آئی اے نے اپنے خط کے ذریعے متعلقہ ملازمین کو 10 فروری کو ایف آئی اے آفس میں طلب کر لیا ہے۔
Comments are closed.