بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریلو ے میٹریل کی چوری میں ملوث تین رکنی گروہ پکڑا گیا

ریلوے میٹریل کی چوری میں ملوث تین رکنی گروہ پکڑا گیا، ٹریک سے چوری کیے گئے نٹ بولٹ برآمد کرلیے گئے۔

ریلوے پولیس کے مطابق ملزم اعجاز خود کو ریلوے ملازم ظاہر کررہا تھا، ریلوے پولیس اہلکاروں نے اسے ٹریک کے نٹ بولڈ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

چیف کمرشل مینجر ریلوے نے کہا کہ سکھر ڈویژن کے ڈھرکی اسٹیشن پر 7جون کو ٹرین حادثہ ہوا تھا، ٹرین حادثے میں 67 مسافر جاں بحق اور 118 زخمی ہوئے تھے۔

ملزم کی نشاندہی پر دو کباڑیے بھی پکڑے گئے، ان سے ریلوے کا مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا۔

تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ وزیر آباد میں مقدمات درج کروادیئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.