اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

ریاض: ویانا کے آرچ بشپ، کارڈینل کی سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی سے ملاقات

ویانا کے آرچ بشپ اور کارڈینل کرسٹوف شون برن نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کارڈینل کرسٹوف شون برن نے سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات بھی کی ہے۔

کرسٹوفر شون برن نے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات میں اقوامِ کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لیے تبادلۂ خیال بھی کیا۔

دونوں مذہبی رہنماؤں کے درمیان تہذیبوں کے ٹکراؤ کے معاملے پر مذہبی رہنماؤں کے رابطوں کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ ویانا کے آرچ بشپ کارڈینل کرسٹوف شون برن سے ملاقات میں متعدد امور پر تبادلۂ خیال کر کے بےحد خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آرچ بشپ اور کارڈینل ویانا کرسٹوف شون برن اقوامِ کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کے حوالے سے سرگرم مذہبی رہنما ہیں، ان کی جانب سے میثاقِ مکہ مکرمہ کی تعریف اور آنے والی نسلوں کے لیے اس کی اہمیت قابلِ ستائش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.