جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ریاض: ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص، دس مساجد بند

سعودی عرب میں ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد 10 مساجد بند کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے کورونا کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد سعودی عرب کے کئی علاقوں میں 10 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔

 دوسری جانب  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دبئی کے ڈیزرٹ کیمپ پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ 

میڈیا آفس ‬کے مطابق ڈیزرٹ کیمپ کے شرکا پر فی کس 15 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.