ایرانی عدالت نے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری کو ایک سال قید کی سزا سنا دی، نازنین زغاری پر ایک سال تک ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نازنین زغاری کی دوبارہ قید کو غلط اقدام قرار دے دیا۔
ایران میں ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پانچ سال سے قید نازنین زغاری کی 9 مارچ کو نظربندی ختم کی گئی تھی، نظربندی ختم ہوتے ہی عدالت نے ایک اور الزام میں نازنین کو دوبارہ طلب کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے منسلک نازنین زغاری کو اپریل 2016 میں ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تہران ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران اور برطانیہ کی شہریت رکھنے والی نازنین کو چار سال جیل میں گزارنے کے بعد گذشتہ برس مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے گھر پر نظربند کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.