بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار

رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

ریٹرنگ افسر نے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد کیے تھے، فیصلے کو رہنما ایم کیو ایم نے ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا ۔

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا، رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کرسکے۔

ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، روَف صدیقی نے بی اے کر رکھا ہے لیکن 2 سال والی ڈگری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.