کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ رہائشی اور کمرشل فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معمول پر آ چکی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی اور نیشنل گرڈ کے درمیان رابطہ بحال ہوا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ رابطہ بحال ہونے سے شہر کو سپلائی مزید بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں اہم تنصیبات بشمول ایئر پورٹ، اسپتال، واٹر پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جا چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق صنعتی فیڈرز کی بتدریج بحالی جاری ہے جس میں کچھ وقت لگے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کی صبح ساڑھے 7 بجے ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا تھا۔
Comments are closed.