پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق جلیل شرقپوری نے اسپیکر پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ پہلے بھی تھا اور اب بھی ان کے ساتھ چلوں گا۔
دوسری جانب نارووال سے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی غیاث الدین نے بھی پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی، انتخاب (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا۔
Comments are closed.