بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رکشہ ڈرائیور کی حاضر دماغی، بچوں کا مبینہ اغوا ناکام

کراچی میں رکشہ ڈرائیور نے 5 بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

سعید آباد نیول کالونی سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے بازیاب کروالیے گئے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ملزم نے بچوں کو مدرسہ سے واپسی پر اغوا کیا اور کہا کہ وہ ان کے والد کا دوست ہے انہیں ماموں کے گھر پہنچا دے گا۔

بچوں کو بٹھا کر رکشہ ڈرائیور کو مختلف جگہ گھماتا رہا، شک ہونے پر ملزم نے کہا اس کے اپنے بچے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور نے بچوں سے ان کے والد کا نمبر لے کر واردات ناکام بنادی اور پولیس بلوا کر ملزم کو گرفتار کروادیا جبکہ بچے والدین کے حوالے کر دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.