چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ملاقات ہوگئی۔
پشاور میں ہونے والی ملاقات میں مولانا عبدالخبیر آزاد اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتی شہاب الدین نے کہا کہ مولانا عبدالخبیر آزاد کی آمد پر خوشی ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عید اور رمضان میں وحدت ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی روز عید اور رمضان کے سلسلے میں شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں تو خوشی ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کے حوالے سے پورے ملک سے شہادتیں سے وصول کریں گے، تمام تر معاملات میں شرعی شہادت اور اصولوں کو تقویت دی جائے گی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ علماء کے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے، حکومت نے ذمہ داری دی ہے اس کو بخوبی سرانجام دوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کا کام ہے کہ شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ کرے، ایک ہی دن عید اور روزہ کے اہتمام کریں گے۔
Comments are closed.