ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جس کمپنی کے ایمبیسیڈر ہیں اس کی طرف سے گھڑی دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو قیمتی گھڑی النصر کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے پر دی گئی، کرسٹیانو رونالڈو کو دی جانے والی گھڑی میں قیمتی پتھر زمرد جڑے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو دی جانے والی گھڑی سعودی عرب کے کلچر کی عکاسی کرتی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کو اس سے قبل قیمتی رولز رائس بھی کلب میں آنے پر دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.