اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق جون 2022ء تک 4 لاکھ 29 ہزار 364 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل ڈپازٹس سے 2 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق گزشتہ 23 ماہ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امید ہے روپے میں جاری کیے گئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا منافع جلد طے ہوجائے گا، روشن اپنی کار کے ذریعے 1ہزار 550 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔
ترجمان ایس بی پی کے مطابق تارکین وطن کی آراء پر اکاؤنتس ہولڈرز کی شکایات کےلیے ’سنوائی‘ سروس پر کام کر رہے ہیں جبکہ تارکین وطن کےلیے انشورنس، پینشن پلان اور روشن بزنس اکاؤنٹس جلد متعارف کرائیں گے۔
Comments are closed.