بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرالجہتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرالجہتی باہمی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں شخصیات میں علاقائی استحکام، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف اور سینٹ کام کمانڈر نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان سے ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.