بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا، اسپیکر کے انتخاب کے بعد اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا مشہود نے مخالفین پر دھوکے سے مقاصد حاصل کرنے کا الزام لگادیا۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب اسپیکر سبطین خان نے وجوہات بیان کیں۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے سیکریٹری اسمبلی عنایت اللّٰہ نے طریقہ کار کا اعلان کیا۔

دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کے آغاز سے پہلے خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، ان کے حریف ن لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے۔

اس دوران ایوان میں 364 ووٹ کاسٹ ہوئے، 4 مستر ہوئے، جن میں سے ایک پی ٹی آئی اور 3 اپوزیشن ارکان کے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.