ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

روس: ہائی اسکول طلبہ کو سوویت دور کی لازمی فوجی تربیت دی جائے گی

روس نے اعلان کیا ہے کہ 2023ء سے ہائی اسکول کے نصاب میں سوویت زمانے کی لازمی فوجی تربیت متعارف کروائی جائے گی۔

روس کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر تعلیم سرگئی کراوٹسو نے کہا کہ اگلا تعلیمی سال شروع ہونے پر لازمی فوجی تربیت نصاب کا حصہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے اور یکم جنوری کے بعد سے چند اسکولوں میں اس کی آزمائش کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبعلموں کو 35 گھنٹوں کی فوجی تربیت دی جائے گی لیکن باضابطہ طور پر دورانیے کا تعین روس کی پارلیمنٹ کرے گی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کو بھی فوجی تربیت دی جائے گی جو یکم جنوری 2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.