برطانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے ہزاروں کروڑ پتی افراد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں۔
برطانوی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس کے 15 ہزار امیر افراد نے امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔
دوسری طرف روسی افواج کی یوکرین میں پیشقدمی جاری ہے، کئی نئے علاقے روس کے قبضے میں جاچکے ہیں۔
حالیہ دنوں میں روس نے ایک قانون متعارف کروایا ہے جس کے تحت وہ روسی شہری جو حکومت کے خلاف لڑیں گے انہیں 20 سال قید کی سزا دی جائے گی۔
یوکرین پر قبضے کے خلاف بات کرنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ روس کے مالدار افراد ملک پر لگنے والی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں۔
اگر ہزاروں امیر شخصیات روس سے ہجرت کرجائیں گی تو اس سے ملک کی معیشت کو دیرپا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.