office hookup what is hud hookup app knoxville hookups ford escort zx2 sr ecu hookup best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کے یوکرین کے خلاف باقاعدہ اعلانِ جنگ کے خدشات، روس کی تردید

روس کے یوکرین کے خلاف باقاعدہ اعلانِ جنگ کے خدشات، روس کی تردید

A Russian Su-35S combat aircraft and a Tu-95ms strategic bomber fly in formation above a church during a rehearsal for the flypast,

،تصویر کا ذریعہReuters

روس کی جانب سے ایسی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق آنے والے چند دنوں میں روس یوکرین میں جنگ کا اعلان کرنے والا ہے۔

ماسکو کی جانب سے تاحال اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ وہ حالتِ جنگ میں ہے اور اس کے برعکس انھوں نے اس حملے کو ’خصوصی فوجی آپریشن‘ قرار دیا ہے۔

تاہم مغربی حکام کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ صدر ولادیمیر پوتن نو مئی کی فتح پریڈ کا موقع استعمال کرتے ہوئے فوجی کارروائی میں شدت لانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

تاہم کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ان افواہوں میں ’کسی قسم کی سچائی‘ نہیں ہے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ نازیوں کی شکست اور دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی یاد میں منعقد کی جانے والی ماسکو پریڈ کو فوجیوں کے بڑے پیمانے پر متحرک کرنے اور یوکرین میں نئے سرے سے دھکیلنے کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے ایل بی سی ریڈیو کو بتایا ’مجھے حیرانی نہیں ہو گی اور میرے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ وہ (پوتن) شاید اس یوم مئی پر یہ اعلان کرنے والے ہیں کہ ’ہم اب دنیا کے نازیوں کے ساتھ حالتِ جنگ ​​میں ہیں اور ہمیں روسی عوام کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

پوتن

،تصویر کا ذریعہHandout

روسی حکام یوکرین پر حملے کو ’سپیشل ملٹری آپریشن‘ کا نام دیتے ہیں جو یوکرینی حکومت کو ’ڈی نازیفائی‘ یا نازیوں سے پاک کرنے کے لیے کیا گیا۔ ماسکو ایسے بے بنیاد دعوؤں کو یوکرین پر اپنے حملے کا جواز بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مواد پر جائیں

پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

ماسکو میں سالانہ پریڈ کے ساتھ ساتھ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کریملن جنوبی یوکرین کے شہر ماریوپول میں بھی کسی قسم کی پریڈ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس شہر کا تقریباً تمام علاقہ اب روسی کنٹرول میں ہے۔

یوکرین کی افواج شہر کے ایک علاقے میں موجود ہیں جسے اویوزستال کا نام دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق کچھ شہریوں کے حالیہ کامیاب انخلا کے بعد، سٹیل ورکس پر حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور اندر موجود آخری فوجیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی مرکزی سڑکوں کو ملبے، لاشوں اور ان بموں سے صاف کیا جا رہا ہے جو پھٹ نہیں سکے۔ کئی ہفتوں سے جاری روسی افواج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہر کے بڑے حصے کھنڈرات بن گئے ہیں۔

Azovstal steel plant in MAriupol

،تصویر کا ذریعہANDREY BORODULIN

یوکرین کی سیاست دان الیونا شکرم نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ توقع کر رہی ہیں کہ روس کی فتح پریڈ کی تقریبات کے ساتھ ساتھ صورتحال مزید مشکل ہو جائے گی۔

وہ کہتی ہیں کہ ’پوتن کے لیے اور جو سلطنت وہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، بنیادی طور پر یہ ایک علامتی دن ہے۔‘

’لہٰذا وہ کسی وکٹری ڈے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے نازیوں کے خلاف ایک بڑی لڑائی میں بدل دیں گے، جو ظاہر ہے کہ روسی پروپیگنڈا ہے اور مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’ہم توقع کر رہے ہیں کہ 9 مئی کو یہاں کیئو، اودیسائی ماریوپول اور دیگر شہروں میں کافی مشکل وقت ہو گا۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.