
روس نے نئے سال کے موقع پر یوکرین پر ڈرون حملے کیےجن پر نئے سال کی مبارکباد کے پیغام لکھے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے پولیس چیف نے سوشل میڈیا پر ڈرونز کے تباہ شدہ ملبے کی تصاویر شیئر کیں جن پر روسی زبان میں ’ہیپی نیو ایئر‘ اور ’بُوم‘ لکھا تھا۔
رپورٹس کے مطابق روسی ڈرونز پر آتش بازی اور تحائف کی تصاویر بھی بنی ہوئی تھیں۔
کیف کے پولیس چیف نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ بچوں کے کھیلنے والے گراؤنڈ سے ملنے والے ڈرون پر گھٹیا پیغام لکھا تھا۔
اس کے علاوہ یوکرین کی حکومت نے بھی یہی تصاویر شیئر کیں۔
دوسری جانب یوکرینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر 45 ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔
Comments are closed.