بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کیساتھ تصادم کا خطرہ، ایئرلائنز نے یوکرین کی ایئر اسپیس کا استعمال ختم

یوکرین کے مسئلے پر روس اور مغربی دنیا کے درمیان تصادم کے خطرے کے پیش نظر بہت سی ایئرلائنز نے یوکرین کی ایئر اسپیس کا استعمال ختم کردیا ہے۔

تازہ اعلان ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں اس نے یوکرین کی ایئر اسپیس کے استعمال کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

اس سے قبل میڈیا میں جنگ کی بڑھتی ہوئی خبروں کے پیش نظر کئی دوسری ایئر لائنز نے بھی یوکرین کی ایئر اسپیس کا استعمال بند کردیا ہے۔

ایئر لائن انڈسٹری نے اس کی وجہ انشورنس کمپنیوں کو قرار دیا ہے، جنہوں نے یوکرین کی فضائی حدود کے لیے انشورنس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جنگ کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے سب زیادہ معاشی نقصان بھی یوکرین کا ہی ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز فلائٹ آپریشن کی لائیو ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 پر دیکھا جا سکتا تھا کہ یوکرین کی ایئر اسپیس بلکل خالی پڑی ہے۔

حالانکہ یوکرین اس بات پر مسلسل اصرار کر رہا ہے کہ اس کی فضائی حدود کھلی ہوئی ہیں۔

اس نے فضائی کمپنیوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے 600 ملین ڈالر سے ایک خصوصی فنڈ بھی قائم کیا ہے، لیکن ایئرلائنز 2014 میں ملائیشیا کے ایک جہاز کے حادثے کو یاد رکھتے ہوئے پہلے ہی سے محتاط ہوگئی ہیں۔ یہ جہاز مار گرایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.