منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

روس کیساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے: محمد خالد جمالی

پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے ساتھ بہترین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا۔

پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات کی۔

محمد خالد جمالی نے صدرِ پاکستان عارف علوی کے ساتھ ہونے والی الوداعی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے سفیر نے روس اور پاکستان کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔

روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد خالد جمالی نے اپنی اسناد کی کاپیاں روس کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.