بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

روس نے جاپان کے قریب جزائر پر میزائل سسٹم نصب کردیے

روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ جاپان اور روس کے درمیان واقع شمالی کوریل جزائر پر میزائل سسٹمز نصب کر دیے ہیں۔

روس کے زیر انتظام جنوبی کوریل جزائر پر جاپان بھی ملکیت کا دعوے دار ہے، ان جزائر کو ٹوکیو ’شمالی علاقے‘ کہتا ہے۔

جاپان اور روس کے درمیان یہ علاقائی تنازع جنگ عظیم دوئم کے اختتام سے ہے جب سوویت فوج نے جاپان کو زیر کرکے ان جزائر کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’بیسشن سسٹم‘ کو پیرامشیر جزیرے پر نصب کیا گیا ہے جس کے میزائل 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ پیسیفک فلیٹ کے دستے علاقے سے ملحقہ سمندری علاقوں اور گزرگاہوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔

پیرامشیر میں ایک عسکری کیمپ بھی قائم کیا جا رہا ہے جہاں سارا سال دستے تعینات رہیں گے۔

دوسری طرف جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیروکازو مٹسونو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روسی فوج کی سرگرمیوں کو قریب سے مانیٹر کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.