ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں صدر پیوٹن کے ناقد اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکام نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارت کاروں کی بے دخلی پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مذمت کی ہے۔ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ تینوں یورپی سفارت کاروں کو الیکسی ناولنی کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے باعث ملک بدر کیا ہے۔ بے دخلی کا اعلان کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان افراد کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور سفارت کاری کے آداب کے بھی خلاف ہیں۔ روس نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ماسکو میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سے متعلق سربراہ جوزف بوریل کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات جاری تھی۔ تینوں سفارت کاروں کی بے دخلی کے بارے میں یورپی رہنما کو اطلاع اسی ملاقات کے دوران ملی۔
The post روس: ناولنی کی گرفتاری پر احتجاج‘ 3یورپی سفارتکار بے دخل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.