روس کی عدالت نے ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر واٹس ایپ کو 30 لاکھ روبل کا جرمانہ عائد کر دیا۔
پچھلے برس ماسکو نے واٹس ایپ کی ماخذ کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کو ’انتہاپسند‘ تنظیم قرار دیا تھا۔
میٹا کی دیگر سروسز فیس بک اور انسٹاگرام پر روس میں پابندی ہے، ان پر مواد کی وجہ سے جرمانہ بھی لگ چکا ہے۔
روس نے واٹس ایپ پر ملکی ڈیٹا قوانین پر عمل درآمد اور روسی صارفین کا ڈیٹا ملکی سرورز میں رکھنے سے انکار پر جرمانہ کیا تھا۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک دوا کی معلومات ہٹانے سے انکار کیا، اس دوا کی تیاری اور فروخت پر روس میں پابندی ہے۔
عدالت نے وکی پیڈیا کی ماخذ کمپنی وکی میڈیا فاؤنڈیشن پر بھی 30 لاکھ روبل کا جرمانہ کیا۔
یہ جرمانہ یوکرین میں ماسکو کی فوجی مہم کے خلاف ’جھوٹی معلومات‘ نہ ہٹانے کی وجہ سے کیا گیا۔
Comments are closed.