روسی پارلیمنٹ نے روس امریکا جوہری معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کی توثیق کردی۔ امریکی اور روسی صدور نے گزشتہ روز معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا تھا۔
روس کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں آج جوہری معاہدے ’نیو اسٹارٹ‘ میں توسیع کی توثیق کی گئی ہے۔ 2011 کے معاہدے کی مدت پانچ فروری کو ختم ہورہی تھی۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو زیادہ سے زیادہ 1500 جوہری ہتھیار تیار حالت میں رکھنے اور جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک پہنچانے والے نظاموں کی تعداد بھی 800 تک محدود رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
گزشتہ روز امریکی اور روسی صدر کے درمیان فون پر ربطہ ہوا تھا جس میں معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا گیا تھا۔
Comments are closed.