جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

روسی ویکسین کی 50 ہزار ڈوز کراچی پہنچ گئیں

روسی ویکسین اسپوٹنک کی 50 ہزار ڈوز کراچی پہنچ گئیں، نجی کمپنی نے درآمد کی ہیں۔

اس ہفتے کے آخر تک اسپوٹنک ویکسین کی مزید ڈیڑھ لاکھ خوراکیں کراچی پہنچ جائیں گی، بڑے اسپتالوں اور انسٹی ٹیوشنز کو فراہم کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت پاکستان نے روسی ویکسین کی پاکستان میں قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا، روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.