جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

روسی نوجوان کو کھانے والی شارک کو میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ

مصر کے بحیرۂ احمر میں روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگلنے والی شارک کو میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ بحیرۂ احمر میں شارک نے ایک 24 سالہ روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگل لیا تھا۔

مصر کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ روسی شخص پر ٹائیگر شارک نے حملہ کیا جسے پکڑ لیا گیا اور لیبارٹری میں یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شارک نے حملہ کیوں کیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے کچھ دن بعد پکڑی گئی شارک کا ماہرین کے ایک گروپ نے پوسٹمارٹم کیا جس سے پتا چلا کہ یہ مادہ مچھلی تھی۔

ماہرین کے مطابق شارک کی آنتیں بالکل خالی تھیں جبکہ اس کے پیٹ میں شکار ہونے والے روسی نوجوان کے جسم کے کچھ ٹکڑے ملے تھے۔

مصر کے بحیرہ احمر میں شارک نے ایک روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگل لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شارک کے جسم پر خوشبو اور مصالے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جیسے ہی یہ ممی بنانے کا عمل مکمل ہوگا تو میوزیم میں لوگوں کو شارک کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

مصری حکام نے کہا ہے کہ محققین شارک کے رویے کی وجہ کو سمجھنا چاہتے ہیں اور یہ شناخت کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ حملوں میں بھی کیا یہی شارک ملوث تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.