ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ مشکل اور سخت اقدام ہے، ایران عام لوگوں کے جنگ کا شکار ہونے پر خوش نہیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران اور روس کا طویل مدتی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔ سب ممالک کو تجارت امریکی ڈالر کے بجائے اپنی اپنی کرنسی میں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی سربراہی میں روس نے اپنی آزادی برقرار رکھی ہوئی ہے۔
Comments are closed.