روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دوران گفتگو صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن نے دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے علاقائی سیکیورٹی، خوشحالی کےلیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
عمران خان نے افغانستان کےلیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں معاشی بحران سے بچاؤ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کے دوران عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنا سنگ میل ہے۔
Comments are closed.