امریکا کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے امریکی الزامات پر روس نے امریکا سے سفیر کو واپس بلالیا، اناطولی اینٹونوف سے مشاورت کی جائے گی کہ صورت حال میں کیا کیا جائے اور کس سمت میں آگے بڑھا جائے۔
ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن سے بگڑتے تعلقات اس مقام پر جانے سے روکنا چاہتا ہے جہاں تعلقات کی پھر سے بہتری ناممکن ہوجاتی ہے۔
امریکا نے کہا تھا کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت پر روس کو قیمت چکانا پڑے گی۔ صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب کو قاتل بھی قرار دیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.