یوکرین کے شہر ’اوختیرکا‘ پر روسی حملے میں فوجی اڈہ تباہ ہوگیا جبکہ 70 فوجی ہلاک ہوگئے۔ خارکیف کے سرکاری دفاتر پر میزائل حملہ کیا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے 5 روسی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر یوکرین کے دارالحکومت کیف کی طرف بڑھتے 40 میل طویل روسی فوجی قافلے کی تصاویر سامنے آگئیں۔ اس صورتحال کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
آسٹریلیا نے یوکرین کے لیے 5 کروڑ ڈالرز کے میزائل اور گولہ بارود فراہم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ یوٹیوب نے یورپ میں روسی میڈیا آر ٹی اور اسپوٹنک کے تمام چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا بیلاروس نے یوکرینی صدر کا الزام مسترد کردیا کہ روسی فوجی یوکرین پر حملے کے لیے ان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔
Comments are closed.