سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل ریفائنریاں درآمد کرتی ہیں، انہیں ایک پیسے کا بھی فائدہ نظر آتا تو وہ خود وہاں سے جاکر تیل لے لیتیں۔
سابق وزیراعظم نے مبینہ امریکی مراسلے سے متعلق سوال پر کہا کہ عمران خان پہلے پتا کرلیں کہ ریاست مدینہ میں بہتان کی کیا سزا تھی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔
Comments are closed.