روسی بحری جہاز نے گزشتہ روز دو بار ڈنمارک کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔
ڈنمارک کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ بالٹک سمندر کے شمال میں واقع ایک جزیرے پر تقریب جاری تھی جہاں پارلیمنٹ کے منتخب ارکان اور کاروباری شخصیات موجود تھیں، ایسے میں روسی بحری جہاز نے دراندازی کی۔
روس کا بحری جنگی جہاز رات ساڑھے 12 بجے بغیر اجازت ڈنمارک کی سمندری حدود میں داخل ہوا۔
چند گھنٹوں بعد اسی جہاز نے دوبارہ دراندازی کی۔ ڈنمارک کی بحریہ نے اسے خبردار کیا جس کے بعد وہ باہر نکل گیا۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ڈنمارک کے ڈیموکریسی فیسٹیول کے دوران ایک نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس سالانہ فیسٹیول میں ڈنمارک کے وزیراعظم اور دیگر سینئر حکومتی عہدیداران موجود تھے۔ واقعے کے بعد روس کے سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔
ڈنمارک کی یوکرین کو فوجی امداد
پچھلے مہینے یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ڈنمارک کی طرف سے ہمیں ہارپون میزائل موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی افواج نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کی کشتی کو دو ہارپون میزائل مار کر تباہ کر دیا۔
Comments are closed.