روس نے نیٹو سے روسی اہلکاروں کو نکالنے پر نیٹو کے ساتھ آپریشنز معطل کر دیے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس اپنے مشن کے نیٹو کے ساتھ آپریشنز یکم نومبر سے معطل کررہا ہے، ضرورت پڑنے پر نیٹو برسلز میں روسی سفارتخانے سے رابطہ کرسکتا ہے۔
نیٹو ملٹری مشن کے ماسکو میں ہونے والے آپریشنز بھی ختم اور نیٹو ملٹری مشن کے اہلکاروں کی ماموری یکم نومبر سے ختم ہو جائے گی۔
نیٹو نے رواں ماہ روسی انٹیلی جنس سے تعلق ہونے پر روسی مشن کے 8 اہلکاروں کو نکالا تھا۔
Comments are closed.