اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روز ویلٹ ہوٹل پر نیویارک سٹی گورنمنٹ کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ای سی سی نے ہوٹل یونین اور سٹی گورنمنٹ آف نیویارک کے ساتھ زیر التوا مقدمات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
ای سی سی نے وزارت آبی وسائل کے لیے 153 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
رقم سندھ طاس معاہدے کے تحت عدالتی مقدمات کی فیس کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ای سی سی نے وزارتِ تعلیم کے لیے 4 ارب روپے گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔
Comments are closed.