بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روزے میں سر درد کی وجوہات اور علاج

رمضان کے آتے ہی 11 مہینوں سے بنی روٹین اچانک بدل جاتی ہے جس کے سبب کچھ افراد کو روزہ افطاری سے کچھ گھنٹے قبل سر درد کی شکایت رہنے لگتی ہے، اس سر درد سے نا صرف موڈ خراب ہوتا ہے بلکہ غصہ بھی آنے لگتا ہے، اس درد کا علاج ضروری ہے ورنہ روزہ دار تکلیف کے نتیجے میں توجہ سے عبادت کرنے سے بھی قاصر رہتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق رمضان میں اکثر افراد کے سر میں اُٹھنے والے درد کی متعدد بڑی وجوہات ہیں جن میں سحری سے قبل اُٹھنا یا سحری کا چھوٹ جانا، نیند میں کمی اور مطلوبہ غذائیت کا حاصل نہ کرنا ہے، عام دنوں میں جو افراد کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں کیفین کی اچانک کمی اور روزے کے سبب کھانا نہ کھانا بھی سر درد کی وجوہات میں شامل ہے۔

رمضان مبارک کے آتے ہی پھل فروٹ کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ زیادہ تر پھل علیحدہ کم اور چاٹ بنا کر زیادہ کھائے جاتے ہیں جس کے صحت پر بے شمار فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

گُڈ بیکٹریاز یعنی انسانی صحت کے لیے ناگزیر مثبت بیکٹیریاز سے بھرپور دہی کو طبی ماہرین کی جاب سے صحت کے لیے ایک خزانہ قرار دا جاتا ہے جس کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے انسانی مجموعی صحت پر اَن گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سر درد کی وجوہات میں رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی نہ پینا، جسم میں پانی کی کمی، قبض کی شکایت، مناسب پانی کی مقدار نہ پینا اور دوسرا روزہ رکھ لینا، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر کا کم ہونا شامل ہیں جن سے بچاؤ کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے مشوروں سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

رمضان کے دوران سر میں اُٹھنے والے درد سےکیسے بچا جائے ؟

رمضان کے لیے خود کو تیار کرتے ہوئے اس کی آمد سے قبل ہی بھوک کم کر دینی چاہیے، اضافی کچھ بھی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

جسم کو ڈیہائیڈریشن سے بچاؤ کے لیے افطار کے بعد ایک ساتھ زیادہ سارا پانی پینے کے بجائے ہر آدھے یا ایک گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں۔

ہرے پتوں پر مشتمل گھروں میں بطور سالن یا پکوڑوں میں شامل کر کے پکائی جانے والی پالک کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے کے بعد پالک سے مزید فوائد حاصل کیے جا جا سکتے ہیں۔

رمضان المبارک کا مہینہ ہر سال بڑی تیزی سے گزر جاتا ہے اور اس دوران رمضان کے مہینے کے مطابق خود کو ڈھالنے اور روٹین کو بہتر بنانے کا وقت ہی نہیں ملتا اور یہ مہینہ ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے رمضان سے متعلق منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے اور چند مضر صحت عادات سے چھٹکارہ حاصل کر کے اسے مزید فائدہ مند بنایا جا سکتا ہے۔

غذائی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران سر درد سے بچنے کے لیے گرم مشروبات جیسے کہ کافی اور چائے کا استعمال کم کر دینا چاہیے۔

سیگریٹ نوشی کے عادی افراد کو سیگریٹ پینے سے پر ہیز کرنا چاہیے۔

دن کے دوران کمپیوٹر، موبائل، لیپ ٹاپ کا استعمال کم کر دیں، سر درد اٹھنے لگے تو سب سے پہلے موبائل کا استعمال چھوڑ دیں۔

سر درد محسوس ہونے لگے تو اس کے بڑھنے سے قبل ہی تھوڑی دیر کے لیے آنکھوں کو بند کر کے مثبت پہلوؤں کے متعلق سوچیں۔

سر درد ہونے کی صورت میں تھوڑی دیر خود کو ذہنی سکون دینے کے لیے آرام کریں، اپنے ہاتھوں سے پیشانی اور سر کا مساج کریں، مساج سے سر درد کم ہو جائے گا۔

روزے کے دوران ہونے والے سر درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے نہایا بھی جا سکتا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.