رواں مالی سال کے پہلے ماہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جون کی نسبت جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.5 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں صنعتی پیداوار میں 1.4 فیصد کمی ہوئی، جولائی میں سیمنٹ کی صنعتوں کی پیداوار میں 41.9 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں فرٹیلائزر صنعتوں کی پیداوار میں 13.6 فیصد کمی رہی، آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 13.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 26.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی میں کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 1.3 فیصد کمی ہوئی، جولائی میں چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں گارمنٹس کی صنعت میں پیداوار 48.5 فیصد بڑھی، جبکہ ربڑ کی صنعتوں کی پیداوار میں 2.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی میں آٹو موبائیل صنعت میں 7.4 فی صد کمی ہوئی، جولائی میں فوڈ کی صنعت میں 9.3 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار 35.2 فی صد کم رہی، جبکہ مشینری اور آلات کی صنعت میں 48.4 فی صد کمی ہوئی۔
Comments are closed.