جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی توقع ہے، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی میں کنسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔

اے ڈی بی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 2021ء میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، 2021ء میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ملک میں مینو فیکچرکنگ اور تعمیراتی شعبے میں بڑھوتری دکھائی دے رہی ہے، ریٹیل اور ٹریڈ شعبے کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہو رہی ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار سمیت زرعی شعبے کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ایس ایم ایز کو سپورٹ کیا جائے۔

اے ڈی بی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل مکمل کرے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.