بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ نے پاکستان ٹیم میں کیا ’نئی‘ چیز دیکھی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے لئے پیغام لکھا کہ قومی ٹیم کا سنسنی خیز میچز جیتنا ٹیم میں نئی پائی جانے والے خود اعتمادی کا ثبوت ہے، اس چیز کو عامر جمال نے آخری اوور میں مزید اجاگر کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید لکھا کہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان عامر جمال نے وننگ اوور کرانے کے لیے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور خود کو اعتماد دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور میں شکست دے کر سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے 10 رنز بنائے تھا جبکہ ایک انگلش کھلاڑی کو بھی آؤٹ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 30 ستمبر (جمعہ) اور 2 اکتوبر (اتوار) کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.