بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ نے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے پر ٹیم کے لئے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بڑے ہدف کا تعاقب کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رمیز راجا نے کہا ہے کہ یہ تو چھوٹا سا ہدف تھا جسے بہترین اور تباہ کن انداز میں پورا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے شائقین اور ٹیموں میں اس سے بھی زیادہ جوش، جذبہ اور طاقت آج کے میچ کے لیے باقی ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹو سے ہرا کر 7 میچوں کی سیریز ایک- ایک سے برابر کردی ہے۔

سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کے درمیان آج پھر کراچی میں مقابلہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.